• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 175009

    عنوان: گیم ڈریم کھیلنا اور اس میں جیتے ہوئے پیسوں كا استعمال كرنا كیسا ہے؟

    سوال: گیم " ڈریم ۱۱ "کھیلنا اور اس کے جیتے ہوئے پیسے استعمال کرنا کیسا ہے?؟ ( اس میں یہ ہوتا ہے کہ یہ ایپ جب ڈاونلوڈ کرتے ہیں تو یہ ایک ?۱۰۰ بونس دیتی ہے پھر اس سے ہم" ڈریم" میں میچ رکھتے ہیں، اگر ہمارا نمبر آ جاتا ہے تو پیسے ملتے ہیں۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 175009

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:428-334/B=5/1441

    یہ گیم ڈریم کھیلنا اور اس میں جیتے ہوئے پیسوں کا استعمال کرنا جائز نہیں، یہ ایک قسم کا جُوا ہے اور جوا کو اللہ نے قرآن پاک میں حرام فرمایا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند