• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 174829

    عنوان: رشوت اور كمیشن كے درمیان فرق اور ان كا حكم

    سوال: کیا گھوس خوری اور کمیشن خوری اسلام میں جائز ہے؟

    جواب نمبر: 174829

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:359-263/B=3/1441

    گھوس خوری تو رِشوت خوری کو کہتے ہیں یہ تو بلاشبہ ناجائز اور حرام ہے، اور کمیشن خوری کے دو طریقے ہوتے ہیں جائز اور ناجائز، اگر جائز طریقہ پر کمیشن لے کر کھارہا ہے تو وہ جائز ہوگا اور اگر ناجائز طریقہ پر کمیشن لے رہا ہے تو وہ کمیشن کھانا ناجائز ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند