• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 174692

    عنوان: لکڑی کے مندر، ہاتھی اور شیر بناکر بیچنا كیسا ہے؟

    سوال: میرا کاروبار لکڑی کے مندر، ہاتھی اور شیر بناکر بیچنا ہے، اس کمائی ہوئی رقم سے میرا حج اور عمرہ کرنے کا ارادہ ہے، کیا اس رقم سے حج عمرہ کرنا جائز ہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 174692

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 330-326/B=05/1441

    آپ جوکمائی کما رہے ہیں یہ ناجائز و حرام ہے۔ ایسی ناپاک اور حرام کمائی سے حج و عمرہ قبول نہیں ہوتا ہے۔ کسی سے قرض لے لیجئے اور اسے آئندہ اپنی حلال کمائی ہوئی رقم سے ادا کردیں۔ وہ رقم لے کر حج و عمرہ کے لئے چلے جائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند