متفرقات - حلال و حرام

india

سوال # 174395

مجھ سے غلطی ہوگئی کہ میری بیوی حالت حیض میں تھی اور ہم نے جان بوجھ کر ہمبستری کرلی ، بہت افسوس ہورہاہے ، اب کیا کرنا چاہئے؟
براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

Published on: Nov 6, 2019

جواب # 174395

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 227-187/M=03/1441



حالت حیض میں بیوی سے ہم بستری کرنا حرام و ناجائز ہے، آپ سے اس کا ارتکاب ہوگیا ہے تو سچے دل سے توبہ استغفار کریں اور آئندہ پوری احتیاط رکھیں اور مستحب ہے کہ ایک دینار یا نصف دینار یا اس کی قیمت صدقہ کردیں۔ ایک دینار کا وزن ۴/ گرام ۳۷۴/ ملی گرام سونا ہے۔ و وطوٴہا فی الفرج عالماً بالحرمة عامداً ․․․․․․ فلیس علیہ إلا التوبہ والاستغفار ویستحب أن یتصدق بدینار أو نصفہ ۔ (البحر الرائق: ۱/۱۹۷)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات