متفرقات - حلال و حرام

Pakistan

سوال # 173615

Canteen Stores Department (CSD) ایک ادارہ ہے جو کہ قسطوں پر چیزیں فراہم کرتا ہے لیکن اس کی شرائط میں سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ قسط میں تاخیر ہونے کی صورت اس پر سود لگایا جائے گا۔ سوال یہ ہے کہ میں اگر بروقت قسط ادا کروں تو کیا میرے لئے وہ چیز لینا جائز ہے یا نہیں؟

Published on: Oct 9, 2019

جواب # 173615

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 127-83/H=01/1441



آپ کا عزم تو اگرچہ بروقت ادائیگی کا ہے مگر احتمال تو تاخیر کا پھر بھی رہتا ہے اگرچہ خریدنا صورتِ مسئولہ میں آپ کے لئے حرام نہیں مگر خلاف شرط تاخیر کی صورت میں سود کے احتمال کی وجہ سے اجتناب ہی کرنا چاہئے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات