• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 172705

    عنوان: قادیانی كے یہاں ملازمت كرنا كیسا ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی قادیانی کے پاس ملازمت کرے تو اس بارے میں شرعیت کا کیا حکم ہے جائز ہے یا ناجائز؟

    جواب نمبر: 172705

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1278-1104/B=01/1441

    فی نفسہجائز ملازمت کسی کے پاس بھی کرنا جائز ہے۔ کافر و مشرک ہو یا یہودی و عیسائی ہو۔ لیکن قادیانی چونکہ اپنے مقاصد باطلہ کی وجہ سے کافر مرتد ہیں، ان کا بائیکاٹ کرنا یعنی قطع تعلق کرنا ہمارے لئے ضروری ہے اس لئے ان سے ملازمت کا کوئی تعلق بھی نہ رکھا جائے۔ آگے چل کر بہت سے مفاسد پیدا ہو سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند