• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 172679

    عنوان: حرام کمانے والے کی دعوت قبول کرنا

    سوال: میں کسی شادی میں جا تا ہوں ، اس شادی کے آدھا خرچ حرام اور آدھا خرچ حلال پیسوں سے ہو ہوتاہے ، اور میں حرام والوں کی طرف سے جاتاہوں تو کیا میرا جانا درست ہے ؟

    جواب نمبر: 172679

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1105-951/sd=12/1440

    سوال پورے طور پر واضح نہیں ہے، اگر پہلے سے علم ہو کہ شادی میں کھانے کا آدھا انتظام حرام رقم سے ہو اہے اور آدھا حلال رقم سے، تو ایسی دعوت میں شرکت نہیں کرنی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند