• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 172421

    عنوان: ہوسٹل کی طرف سے پریس اور ہیٹر وغیرہ منع ہونے کے باوجود ان کے استعمال کا حکم

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں جس کالج میں پڑھتا ہوں اس کے ہوسٹل میں انتظامیہ کے طرف سے پانی گرم کرنے کی کیتلی ، پریس ہیٹر وغیرہ استعمال کرنا منع ہے۔ اس کے بعد ہمارے احباب اس کو بلا اجازت استعمال کرتے ہیں، تو کیا یہ شرعاً جائز ہے؟ اور اگر کوئی ایسی کیتلی پے بّانیت ہوئی چائے پر بلائے تو و چائے بھی پینا کیا شرعاً دُرست ہے؟

    جواب نمبر: 172421

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1093-895/sn=12/1440

    انتظامیہ کی طرف سے ممانعت کے باوجود پانی گرم کرنے کی کیتلی،پریس اور ہیٹر وغیرہ استعمال کرنا شرعا جائز نہیں ہے، یہ بھی ایک قسم کی چوری اور خیانت ہے، اگراس طرح کی الکٹرانک کیتلی میں کوئی دوست چائے بنائے اور اس پر آپ کو مدعو کرے تو آپ اس میں شامل نہ ہوں۔

    عن أبی حرة الرقاشی، عن عمہ...قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم : اسمعوا منی تعیشوا، ألا لا تظلموا، ألا لا تظلموا، ألا لا تظلموا، إنہ لا یحل مال امرء إلا بطیب نفس منہ .(مسند أحمد، رقم:20695) کتاب السرقة (ہی) لغة أخذ الشیء من الغیر خفیة، وتسمیة المسروق سرقة مجاز. وشرعا باعتبار الحرمة أخذہ کذلک بغیر حق نصابا کان أم لاإلخ (الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 6/ 137، ط: زکریا ، دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند