• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 171697

    عنوان: مسلمان کے حق میں غیر مسلم کے خلاف جھوٹی گواہی دینے جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: (۱) مسلمان کے حق میں غیر مسلم کے خلاف جھوٹی گواہی دینا جائز ہے یا ناجائز ہے؟ (۲) جھوٹی گواہی دینا شرک ہے؟ (۳ ) اگر جھوٹی گواہی دیا ہو تو اس کا کفارہ کیا ہے؟ (۴) جھوٹی گواہی دے کر کسی کا نقصان کرنے کے بعد اللہ سے معافی مانگنا کافی ہے؟

    جواب نمبر: 171697

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1037-922/M=11/1440

    (اقالہ) جھوٹی گواہی دینا، ناجائز اور گناہ کبیرہ ہے چاہے غیرمسلم کے خلاف ہو، اگر کسی سے اس کا صدور ہوگیا ہے تو اس سے توبہ استغفار کرے اور جھوٹی گواہی کی وجہ سے بندے کا نقصان ہوا ہے تو اس کا ضمان ادا کرے یا اس سے معافی تلافی کرلے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند