• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 171413

    عنوان: کیا ہم مسجد میں بجلی میٹر لگائے بغیر لائٹ کا استعمال کرسکتے ہیں؟

    سوال: کیا ہم مسجد میں بجلی میٹر لگائے بغیر لائٹ کا استعمال کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 171413

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1175-995/L=10/1440

    بجلی کی چوری بھی چوری اور ناجائز ہے ،اور مسجد چونکہ اللہ کا گھر ہے ؛اس لیے اس میں بجلی کی چوری کا استعمال اور بھی قبیح ہے ،یہ مسجد کے تقدس کے خلاف ہے ؛اس لیے مسجد میں خلافِ قانون بجلی کا استعمال درست نہیں۔ (قَوْلُہُ لَوْ بِمَالِہِ الْحَلَالِ) قَالَ تَاجُ الشَّرِیعَةِ: أَمَّا لَوْ أَنْفَقَ فِی ذَلِکَ مَالًا خَبِیثًا وَمَالًا سَبَبُہُ الْخَبِیثُ وَالطَّیِّبُ فَیُکْرَہُ لِأَنَّ اللَّہَ تَعَالَی لَا یَقْبَلُ إلَّا الطَّیِّبَ، فَیُکْرَہُ تَلْوِیثُ بَیْتِہِ بِمَا لَا یَقْبَلُہُ. اہ. شُرُنْبُلَالِیَّةٌ.(شامی:۴۳۱/۲ط:زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند