• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 170938

    عنوان: كیا رہن ركھی زمین كی كمائی راہن اور مرتہن آپس میں نصف نصف بانٹ سكتے ہیں؟

    سوال: اگر کوئی راہن کسی رقم کے عوض اپنی زمین مرتہن کے پاس کچھ مدت کے لیے رہن رکھے تو کیا مرتہن اس زمین کی فصل یا کمائی راہن کی مرضی سے 50٪ خود اور 50٪ راہن کو دے سکتا ہے؟ اس مسئلہ کی شرعی حیثیت تفصیل سے بیان کریں ۔

    جواب نمبر: 170938

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1084-936/L=10/1440

    مرتہن کے لیے شئ مرہون سے انتفاع جائز نہیں، یہ سود میں داخل ہے؛ اس لیے سوال میں جو طریقہ مذکور ہے وہ درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند