• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 170154

    عنوان: عقیدہٴ باطلہ کے مضمون کو ٹائل پر لکھنا ؟

    سوال: امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے ، اللہ پاک آپ سب کی حفاظت فرمائے ، ایک مسئلہ معلوم کرنا تھا، میں ٹائل ﴿ ceramic tile ﴾کے اوپر آیت وغیرہ بناتاہوں، مسئلہ ہے کہ اہل تشیع حضرات بھی کام کیلئے آتے ہیں اور ان کا کام یاعلی مدد پنجتند پاک یاعلی علیہ السلام وغیرہ لیکھ نے کا کام ہوتا ہو تاہے ، ہم لوگ منع کرنے سے دیگرماشائاللہ وغیرہ کا کام بھی نہیں کرتے ہیں، اور ایک دشمنی بھی ہو جا تی ہے ، میں آپ سے معلوم کر نا چاہتا ہوں کہ ایسے کلمات بنادے سکتے ہیں۔

    جواب نمبر: 170154

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 957-837/H=08/1440

    اہل باطل (اہل تشیع وغیرہ) کے خاص شعار اور عقیدہٴ باطلہ کے مضمون کو ٹائل پر لکھنا جائز نہیں آپ حسن انداز کے ساتھ منع کر دیا کریں اس کے باوجود وہ لوگ دشمنی کریں یا آپ کے کاروبار میں کچھ کمی آئے تو صبر و دعاء کا اہتمام کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ برکت والی روزی کے دروازے کھلیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند