• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 170003

    عنوان: کیا لون لے کر کوئی بزنس کرنا جائز ہے؟

    سوال: کیا لون لے کر کوئی بزنس کرنا جائز ہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 170003

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:722-619/sd=8/1440

    اسلام میں جس طرح سود لینا حرام ہے ، اسی طرح سود دینا بھی حرام ہے ، احادیث میں سود لینے والے اور سود دینے والے دونوں پر لعنت آئی ہے ؛ اس لیے بزنس کے لیے سودی قرض لینا ناجائز و حرام ہے ۔ عن جابر بن عبد اللّٰہ رضی اللّٰہ عنہما قال: لعن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم آکل الربوا وموکلہ وکاتبہ وشاہدیہ، وقال: ہم سواء (الصحیح لمسلم، ۲: ۷۲، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند