• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 169910

    عنوان: اپنے گھر کی چھت پر ٹاور لگوا کر کرایہ حاصل کرنا؟

    سوال: گھر کی چھت پر موبائل ٹاور لگوانا کیسا ہے ٹاور لگنے کے بعد کموبیش 60000یا70000 ہزار رپئے ملتے ہیں اور ہر مہینے کچھ پیسے ملتے رہتے ہیں ٹاور کا 4 یا 5 سال کا اگریمینٹ بھی ہوتا ہے یہ پیسہ استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 169910

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:770-654/SN=8/1440

    اپنے گھر کی چھت پر موبائل کمپنی کاٹاور لگوانا شرعا جائز ہے اور اس سے حاصل شدہ آمدنی حلال ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند