• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 169352

    عنوان: گھر کل کی اسکیم سے فائدہ اٹھانا کیساہے؟

    سوال: حکومت کی گھر کُل کی اسکیم سے فائدہ اٹھانا کیسا ہے یعنی غربا کو حکومت ڈھائی لاکھ کم و بیش گھر بنانے کیلیے دیتی ہے کیا اس رقم سے کوئی مسلمان گھر بناسکتاہے؟ جواب عنایت فرماکر ممنون فرمائیے۔ خیرا

    جواب نمبر: 169352

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 695-629/M=07/1440

    حکومت کی مذکورہ اسکیم اگر سودی نہیں ہے اور اسکیم سے فائدہ اٹھانے میں کسی محظور شرعی کا ارتکاب لازم نہیں آتا ہے تو سرکاری ضابطے کے مطابق مستحق لوگ اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اگر صحیح نوعیت کچھ اور ہے تو واضح کرکے سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند