• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 169193

    عنوان: سکنیا سمردھی یوجنا سے فائدہ اٹھانا كیسا ہے؟

    سوال: لڑکیوں کے لیے بھارت سرکار کے ذریعہ جو اسکیم سکنیا سمردھی یوجنا(sukanya samriddhi yojna) بنائی گئی ہے اس سے فائدہ اٹھانا حلال ہے یا حرام؟

    جواب نمبر: 169193

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 622-528/D=07/1440

    مذکورہ اسکیم میں چوں کہ ابتدائی رقم بچیوں کے سرپرست والدین وغیرہ کو جمع کرنی پڑتی ہے پھر ایک مدت کے بعد اس پر اضافے کے ساتھ ملتا ہے یہ صریح سود ہے؛ اس لئے اس طرح کی اسکیم میں شرکت سے بچا جائے۔ قال اللہ تعالی: أحل اللہ البیع وحرّم الربا (البقرة: رقم الآیة: ۲۷۵) عن جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ قال: لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آکل الربا وموٴکلہ ، وکاتبہ ، وشاہدیہ ، وقال: ہم سواء ۔ (صحیح مسلم ، کتاب الربا ، ۲/۲۷، ط: اتحاد دیوبند) وہو فی الشرع عبارة عن فضل مالا یقابلہ عوض فی معاوضة مالٍ بمالٍ (ہندیہ ، کتاب البیوع ، الفصل السادس فی تفسیر الربا وأحکامہ ، ۳/۱۱۸، اتحاد دیوبند) وفي الأشباہ: کل قرض جرّ نفعاً فہو حرام ، فکرہ للمرتہن سکنی المرہونة بإذن الراہن ۔ (الدر المختار، کتاب البیوع باب المرابحة والتولیة ، ۷/۳۹۵، زکریا دیوبند) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند