• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 169062

    عنوان: كیا مدرسہ اور سمینار میں ویڈیو اور فوٹو گرافی كرسكتے ہیں؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین شرح متین مسئلہ ذیل کے بارے میں: آج کے دور میں جو مدرسوں یا سمینار وغیرہ میں جو فوٹو گرافی ہوتی ہے اور ویڈیو وغیرہ بناتے ہیں کیا اسلام کے اندر اس کی گنجائش ہے ؟ برائے مہربانی مسئلہ بالا کی جو تحریر ہے اس کا جواب دیں۔آپ کی عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 169062

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:601-474/sn=6/1440

    مدارس وغیرہ کے پروگراموں اور سیمیناروں وغیرہ میں ویڈیو گرافی اور فوٹو گرافی شرعا جائز نہیں ہے، اس سے بچنا واجب ہے ؛ ضرورت ہو توپروگرام کو آڈیورکارڈنگ کے ذریعے محفوط کیا جا سکتا ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند