• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 168969

    عنوان: اپنی زمین سودی لین دین کرنے والوں سے فروخت كرنا

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں مسئلہ، ایک شخص کی اپنی ذاتی ملکیت کی زمیں ہے ، وہ اسے فروخت کرنا چاہتا ہے تو کیاہ اپنی زمین اے ٹی ایم مشین یا بینک بنانے کے لئے دے سکتا ہے جبکہ بینک سودی لین دین کرتی ہے ۔ از روئے شرع اس کا کیا حکم ہے ؟جواب مرحمت فرمائیں نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 168969

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 582-495/D=06/1440

    ہر شخص اپنی ذاتی ملکیت کی زمین دوسرے کے ہاتھ فروخت کرسکتا ہے۔ اب مشتری اس زمین کو اے ٹیم ایم مشین یا بینک بنانے کے لئے استعمال کرے یہ اس کا فعل ہے، لہٰذا صورت مسئولہ میں مذکورہ شخص کا اپنی زمین فروخت کرنا درست ہے خواہ مشتری اس زمین پر اے ٹی ایم مشین یا بینک بنائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند