• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 168708

    عنوان: چوری كی بجلی استعمال ہونے والے گھروں میں كھانا پینا كیسا ہے؟

    سوال: ایک بات یہ معلوم کرنا تھی کہ جن گھروں میں دن میں 12-13 گھنٹے چوری کی بجلی استعمال کی جاتی ہو اس گھر کا پانی پینا، چائے پینا یا کھانا کھانا جائز ہے ؟ کیونکہ ٹنکی میں پانی جس وقت بھرا جاتا ہے اس وقت چوری والی بجلی استعمال کی جا رہی ہوتی ہے یا اگر ٹنکی بھرتے وقت کبھی چوری والی بجلی استعمال کی جاتی ہو کبھی جائز بجلی استعمال کی جاتی ہو پھر پانی کو فلٹر کرتے وقت بجلی چوری والی استعمال کی جائے تو اس صورت میں کیا پانی پینا یا اس پانی سے بنی چائے وغیرہ استعمال کرنا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 168708

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 674-590/H=06/1440

    اگر آپ کو بالیقین معلوم ہے کہ بارہ تیرہ گھنٹے چوری کی بجلی کا استعمال ہوتا ہے اور اسی سے کھانا پکانے چائے بنانے اور پانی بھرنے وغیرہ امور انجام دیئے جاتے ہیں تو ایسے گھر میں کھانے پینے سے اجتناب کرنا چاہئے اور حکمت کے ساتھ اصلاح کی طرف گھر والوں کو متوجہ کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند