• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 167978

    عنوان: کیش بیک cash back کا شرعی حکم

    سوال: ان دنوں آن لائن معاملات جو بینکوں یا لین دین کرنے والی مختلف ایپ کے ذریعے انجام پاتے ہیں ان میں بسا اوقات صارف کو کچھ رقم مثلاً سو روپیہ یا اس سے زیادہ واپس ملتا ہے ، اس قسم کی رقم کا کیا حکم ہے ؟ جواب سے نوازیں۔

    جواب نمبر: 167978

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:221-337/sn=5/1440

     مختلف ایپوں کے ذریعے لین دین پر جو رقم کیش بیک کے نام پر ملتی ہے اس سے فائدہ اٹھانے کی گنجائش ہے ، اس میں بہ ظاہر عدم جواز کی کوئی وجہ نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند