• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 167670

    عنوان: میڈی کلیم انشورنس کا حکم

    سوال: ہم بیمار ہیں، اور مجھے برین سرجری کرنی ہے جس میں تقریباً سات لاکھ روپئے خرچ ہوں گے، تو کیا ہم میڈی کلیم انشورنس پالیسی (mediclaim insurance policy)لے سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 167670

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 427-328/sn=5/1440

    میڈی کلیم انشورنس سود وقمار جیسی شرعی قباحتوں پرمشتمل ہونے کی وجہ سے شرعا جائز نہیں ہے ،آپ شریعت کے دائرے میں رہ کر جتنا علاج کراسکیں کرائیں اور اللہ تعالی سے دعائیں کریں، میڈکلیم انشورنس پالیسی نہ لیں۔

     قال اللہ تعالی: وَأَحَلَّ اللَّہُ الْبَیْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا فَمَنْ جَائَہُ مَوْعِظَةٌ مِنْ رَبِّہِ فَانْتَہَی فَلَہُ مَا سَلَفَ وَأَمْرُہُ إِلَی اللَّہِ وَمَنْ عَادَ فَأُولَئِکَ أَصْحَابُ النَّارِ ہُمْ فِیہَا خَالِدُونَ․ (البقرة:275) وفی موضع آخر: یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَیْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّیْطَانِ فَاجْتَنِبُوہُ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُونَ. (المائدة:90)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند