• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 167466

    عنوان: چوری کا موبائل فون خریدنا

    سوال: ایک شخص نے ایک موبائل فون چوری کیا ہوا لایا بیچنے کے لیے میں نے اس سے موبائل فون خرید لیا تھا کیا میرے لیے یہ موبائل فون استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں اور کیا اب میں اس موبائل فون کو فروخت کر کے اس کی رقم استعمال کر سکتا ہوں؟یہ بات 5 سال پرانی ہیں اس کا کفارہ ادا کرنے کی کیا سورت ہوگی؟

    جواب نمبر: 167466

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:334-269/sd=4/1440

    صورت مسئولہ میں اگر آپ کو غالب گمان تھا کہ موبائل چوری کا ہے ، تو ایسی صورت میں اس موبائل کا خریدنا جائز نہیں تھا ،حدیث میں جانتے ہوئے چوری کا مال خریدنے والے کو چوری کے گناہ میں شریک قرار دیا گیا ہے ، اب شکل یہی ہے کہ آپ موبائل بائع کو واپس کردیں یا اگر اصل مالک مل جائے ، تو اُس کو لوٹادیں اور بائع سے اپنی قیمت وصول کرلیں، اس موبائل کو فروخت کرکے اُس کی قیمت استعمال کرنا جائز نہیں ہے ۔ قال علیہ السلام: من اشتری سرقة وہو یعلم أنہا سرقة، فقد شرک فی عارہا، وإثمہا۔ (شعب الإیمان، دارالکتب العلمیة بیروت /۴ ۳۸۹، رقم: ۵۵۰۰) فتاوی محمودیہ :۸۶/۱۶، ط: ڈھابیل)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند