• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 167398

    عنوان: تصویر بنانا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: (۱) میرا سوال یہ ہے کہ اسلام میں تصویر بنانا یا فوٹو بنانا جائز ہے کہ نہیں؟ (۲) اگر میں فوٹو صرف دیکھتاہوں جیسے نیوزپیپر یا واٹس ایپ پر ہوتے ہیں تو کیا ان فوٹوکو دیکھنا بھی گنا ہوگا اگر فوٹو صرف محرم کے ہوں؟

    جواب نمبر: 167398

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 336-267/D=04/1440

    (۱) تصویر یا فوٹو بنانا ناجائز اور حرام ہے احادیث میں تصویر بنانے والوں پر سخت وعید آئی ہے اور فرمایا گیا ہے کہ کل قیامت میں تصویر بنانے والوں پر سب سے سخت ترین عذاب ہوگا۔

    (۲) بلا کسی ضرورت کے محرم کا تصویر بھی دیکھنا کراہت سے خالی نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند