• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 166525

    عنوان: لیڈیز گارمنٹس میں لیڈیز ماڈلنگ فوٹو کے ساتھ کاروبار کرنا شرعی اعتبار سے کیسا ہے ؟

    سوال: مفتی صاحب، میرا سوال یہ ہے کہ آج کل کاروبار میں ماڈلنگ فوٹو کے وجہ سے میرا دشواریاں ہو رہی ہے آل انڈیا اکثر ساری پارٹیاں لیڈیز لیڈیز گارمنٹس میں لیڈیز ماڈلنگ فوٹو پرنٹ کروا رہی ہے تو اس کی شرعی حیثیت کیا ہے موڈلنگ نہیں کروانے کی وجہ سے کاروبا میں بھی نقصان ہورہاہے نئی پارٹیوں سے کاروبار نہیں ہو پا رہے وہ ماڈلنگ فوٹو کمپلسری مانگ رہے ہیں اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ ماڈلنگ فوٹو میں کپڑے کا صاف اندازہ ہو جاتا ہے اور اگر ہم لیڈیز کی جگہ پتلے کو پیس پہنا کر فوٹو نکلواتے ہیں تو وہ بھی مارکیٹ میں نہیں چلتا ہے آپ سے درخواست ہے کہ اس مسئلے میں شرعی اعتبار سے کس طرح کاروبار کیا جائے ہماری رہنمائی کر دیجئے ۔

    جواب نمبر: 166525

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:197-124/sd=2/1440

     لیڈیزماڈلنگ فوٹو نکلوانا ناجائز ہے ، اسلام میں جاندار کی تصویر بنانے پر سخت وعید آئی ہے ، آپ کاروبار کی تشہیر کے لیے لیڈیزماڈلنگ فوٹو ہر گز نہ بنوائیں،اس سے برکت بھی نہیں ہوگی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند