• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 166078

    عنوان: كمپنی سے كمیشن لینا

    سوال: ایک کمپنی جو زمین بیچنے کا کاروبار کرتی ہے اور وہ کچھ رقم جمع کر کے باقی رقم پرکچھ سود لیکر بقایا کو قسطوں میں لیتی ہے ... اور زمین بیچوا نے پر کمیشن دیتی ہے ، میرا سوال یہ ہے کہ اس کمپنی سے زمین خریدنا جائز ہے یا نہیں؟ اوربطور ایجنٹ کے کام کرنا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 166078

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 164-134/M=2/1440

    اگر سودی لین دین اور سودی معاملے کی نوبت نہ آئے تو مذکورہ کمپنی سے جائز طریقے پر زمین خریدی جاسکتی ہے اور بطور ایجنٹ جائز طریقے پر کام کرنے میں بھی حرج نہیں، زمین بیچوانے پر کمیشن کے جواز کی صورت پہلے فتوے میں لکھی جاچکی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند