• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 166077

    عنوان: كمپنی سے متعینہ كمیشن لینا؟

    سوال: ایک کمپنی جو زمین بیچنے کا کاروبار کرتی ہے ، وہ کچھ رقم جمع کر کے باقی رقم کو بلا سود کے قستوں میں لیتی ہے ، یہ کمپنی اپنے ایجنٹوں کو کل رقم کا ایک طے شدہ رقم(فیصد میں) کمیشن دیتی ہے ، سوال یہ ہے کہ اگر میں کوئی زمین بیچوا دوں تومجھے ملنے والا کمیشن جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 166077

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 163-133/M=2/1440

    اگر آپ کمپنی کی زمین بیچوانے میں محنت و عمل کریں اور جھوٹ ، دھوکہ دہی سے بچیں، صحیح صورت حال بیان کرتے ہوئے کام کریں اور اس عمل پر کمپنی سے متعینہ کمیشن طے کرکے لیں تو شرعاً یہ درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند