• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 165936

    عنوان: جائیداد کے خریدو فروخت میں دلال کے لیے دونوں پارٹیوں سے کمیشن لینا جائز ہے یا جانائز؟

    سوال: رئیل اسٹیٹ یعنی جائیداد کے خریدو فروخت میں دلال کے لیے دونوں پارٹیوں سے کمیشن لینا جائز ہے یا جانائز؟

    جواب نمبر: 165936

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:169-112/L=2/1440

    اگردلال جھوٹ دھوکہ وغیرہ سے کام نہ لے اور بائع (فروخت کرنے والے)اور مشتری(خریدار) دونوں کے لیے محنت کرے تو اس کے لیے دونوں سے اجرت مقرر کرکے لینے کی گنجائش ہوگی۔ لو سعی الدلال بینہما وباع المالک بنفسہ ینظر إلی المعرف إن کانت الدلالة علی البائع فعلیہ وإن کانت علی المشتري فعلیہ وإن کانت علیہما فعلیہما (شرح منظومہ ابن وہبان: ۲/۷۸ط: الوقف المدنی الخیری)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند