• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 164667

    عنوان: سیلفی لینا كیسا ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام کہ تصویر جائز ہے یا ناجائز ڈیجیٹل تصویر یا سیلفی؟ اگر جائز ہے تو کن وجوہات کی بنا پر؟ اگر ناجائز ہے تو جن علماء نے جائز کا فتوی دیا ہوا ہے ان علماء کا حکم کیا ہے؟ باقی حدیث میں صاف ہے کہ جس گھر میں تصویر ہوگی اس میں رحمت کے فرشتے نہیں جائیں گے۔

    جواب نمبر: 164667

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1428-1164/sd=12/1439

     جاندار کی تصویر کشی ناجائز و حرام ہے ، سیلفی لینا بھی ناجائز ہے اور ڈیجیٹل تصویر شرعا تصویر ہی ہے ، تفصیل کے لیے دیکھیے : چند اہم عصری مسائل جلد اول ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند