• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 164579

    عنوان: رشوت نہ لینے میں نوكری كا خطرہ ہوجائے تو كیا لے سكتے ہیں؟

    سوال: نوکری میں رشوت ملٹی ہے جس میں اگر رشوت نہ لی جائے تو نوکری کو خطرہ ہے ایسے حالات میں رشوت لینا ٹھیک ہے کیا قرآن و احادیث کی روشنی میں جواب دے ؟

    جواب نمبر: 164579

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1512-1303/L=12/1439

    حدیث شریف میں رشوت لینے والے اور رشوت دینے والے دونوں پر لعنت آئی ہے؛البتہ سخت مجبوری کی صورت میں علماء نے رشوت دینے کی گنجائش دی ہے؛لیکن رشوت لینے کو ناجائز ہی کہا ہے؛اس لیے آپ کوشش یہی کریں کہ رشوت لینے کی نوبت نہ آئے ۔عن عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ قال: لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم الراشي والمرتشي، رواہ أبو داوٴد وابن ماجہ، ورواہ الترمذي عنہ وعن أبي ہریرة․ (مشکاة شریف ص ۳۲۶، مطبوعہ: مکتبہ اشرفیہ دیوبند) وفیہ -في ا لمجتبی- أیضًا: دفع المال للسطان الجائر لدفع الظلم عن نفسہ ومالہ ولاستخراج حق لہ لیس برشوة، یعني: في حق الدافع اھ (شامی ۹:۶۰۷، مطبوعہ: مکتبہ زکریا دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند