• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 164552

    عنوان: کیا کبوتر کا خون علاج کے لئے استعمال کر سکتے ہیں؟

    سوال: کیا کبوتر کا خون علاج کے لئے استعمال کر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 164552

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1320-1117/N=1/1440

    خون ہر جانور کا حرام وناپاک ہے، اس کا غذا یادوا کسی میں استعمال ہرگز جائز نہیں؛ البتہ بعض ضرورت ومجبوری کی شکلوں میں دوا میں خون کا استعمال درست ہوتا ہے۔ آپ کبوتر کا خون کس علاج میں استعمال کرنا چاہتے ہیں؟ اور وہ کس طرح استعمال ہوگا؟ ان دونوں باتوں کی مکمل تفصیل لکھ کر سوال کریں۔

    اختلف في التداوي بالمحرم، وظاھر المذھب المنع کما في رضاع البحر، لکن نقل المصنف ثمة وھنا عن الحاوي: وقیل: یرخص إذا علم فیہ شفاء ولم یعلم دواء آخر کما رخص الخمر للعطشان وعلیہ الفتوی (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الطھارة، باب المیاہ، قبیل فصل في البئر، ۱: ۳۶۵، ۳۶۶، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند