• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 164483

    عنوان: ایک اسکیم گرین گلور ی كے ذریعہ پیسے كمانے كا حكم

    سوال: حضرت، آجکل ایک اسکیم گرین گلور ی(GREEN GLORY) کے نام سے بہت تیزی سے چل رہی ہے۔ اس اسکیم میں یہ ہوتا ہے کہ Rs.2500 دے کر ممبر بن جائیے۔ ممبر بن جانے کے بعد اپنے نیچے ۴/ لوگوں کو ممبر بنانا ہوتا ہے اور وہ ۴/ لوگوں کو اپنے نیچے ۴/ لوگوں کو لگانا ہوتا ہے۔ اس طرح یہ پوری چین کی شکل میں سسٹم چلتا ہے۔ اس سسٹم میں جتنے نئے ممبر شامل ہوں گے اس کا فائدہ پرانے ممبروں کو ہوتا ہے ۔ اور پرانے ممبر کو پیسے ملنا شروع ہو جاتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اس سسٹم کے ذریعہ سے جو پیسے ملتے ہیں کیا وہ حلال ہے یا حرام؟ کیونکہ اس سسٹم میں لوگوں کو شامل کرنے کے لئے بہت محنت بھی کرنی پڑتی ہے ۔ برائے مہربانی جلد جواب دیں کیونکہ اس اسکیم میں کئی مسلم لوگ بڑی تیزی سے شامل ہوتے جارہے ہیں۔ اس اسکیم کے بارے میں مزید جاننے کے لئے آپ یوٹیوب یا انٹرنیٹ پر بھی دیکھ سکتے ہیں تاکہ آپ کو اس اسکیم کی تمام معلومات ہوسکے۔ آپ کے جواب کا منتظر ہوں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 164483

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1406-1080/B=12/1439

    یہ کوئی نئی اسکیم نہیں ہے یہ بہت پرانی اسکیم ہے جو در اصل سی ایم کے نام سے ہے وہ یہ ممبر سازی کا کام کرتی ہے۔ اور کمپنی کا نام بدل بدل کر سوالات بھیجتی رہتی ہے بہت پہلے مفصل فتوی لکھا جاچکا ہے کہ مسلمانوں کو اس کمپنی میں شرکت نہ کرنی چاہئے۔ اس میں کمائی کا جو طریقہ کار ہے وہ جائز و حلال طریقہ نہیں ہے بلکہ حرام ہے۔ اس لئے مسلمانوں کو چاہئے کہ جائز و حلال کمانے کی کوشش کریں اور حرام کمائی سے دُور رہیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند