• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 164283

    عنوان: سرکاری اسکیم سے فائدہ اٹھانا کیسا ہے ؟

    سوال: میں ایکسپورٹ کا کاروبار کرتا ہوں، سرکار ہر مصنوعات کو ایکسپورٹ کرنے پر الگ الگ فیصد کے حساب سے فائدہ دیتی ہے ؟ جیسے اگر میں نے پیاز ایکسپورٹ کی تو مجھے سرکار جتنے کی پیاز تھی اس کا 3 فیصد اپنی جانب سے مجھے دے گی، کیا اس طرح کی سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھانا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 164283

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1323-1158/B=1/1440

    اگر سرکار تین فیصد بطور انعام دیتی ہے اس میں کسی طرح کا سودی حساب و کتاب نہیں ہے تو یہ انعام آپ سرکار سے لے سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند