• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 164274

    عنوان: دوسروں كے توسط سے بنائے گئے ممبران كی ممبرسازی كا نفع لینا كیسا ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں زید کسی کمپنی سے آٹھ ہزار کا پراڈکٹ خرید کر اس کا ممبر بن جاتا ہے اب وہ جیسے جیسے دیگر لوگوں کو کمپنی کا ممبر بناتا ہے تو اس کو فی ممبر پانچ سو روپے نفع ہوتا ہے اسی طرح زید کے بنائے ہوئے ممبران کسی اور کو ممبر بناتے ہیں تو بشمول ان کے زید کو بھی فائدہ ہوتا ہے مزید برآں کمائی کی ایک متعینہ مقدار کو پہنچنے کے بعد کمپنی کی طرف سے کچھ رقوم کی شکل میں بونس بھی دیا جاتا ہے اس طرح کی کمپنی میں شراکت اور اس سے کمائے ہوئے پیسے کا کیا حکم ہے تشفی بخش جواب عنایت فرما کر عند اللہ ماجور ہوں ۔

    جواب نمبر: 164274

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1478-1280/L=12/1439

    تجارت کا یہ طریقہ شرکت،مضاربت یا اجارہ کے اصولوں کے مطابق نہیں ہے؛اس لیے اس کمپنی کے ساتھ جڑکر تجارت کرنا درست نہیں اور حاصل ہونے والی جملہ آمدنی حلال وپاکیزہ نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند