• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 164130

    عنوان: ناجائز طریقے پر خواہش پوری کرنا سخت گناہ ہے

    سوال: اگر کسی نے چار ماہ لگائے ہوں اور ساتھ میں چلہ لگاتا ہے ، اس سے کبھی نہ کبھی زنا ہو جاتا ہے لیکن بہت مجبوری کے تحت کرتا ہے کیونکہ شادی نہیں ہوئی ہے اور شہوت زیادہ ہو جاتی ہے اور کسی لڑکے کے ساتھ غلط کام کرلے لیکن آدمی ہے دیندار، لوگ اس پر بہت اچھا گمان کرتے ہیں۔ کبھی کبھی مسجد میں نماز بھی پڑھاتا ہے، لیکن میں بہت شرمندہ ہوتا ہوں جب ایسا ہوتا ہے لوگ منع بھی نہیں کرسکتے۔ اور ساتھ میں دین کی محنت بھی کرتا ہے۔ اس کے لئے کیا حکم ہے؟ آدمی کیا کرے کیونکہ شادی کی ضروریات بھی پوری نہیں کرسکتا ہے، بہت کمزور ہے، گھر کے حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ کیا کیا جائے؟

    جواب نمبر: 164130

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1392-1150/sd=11/1439

    ناجائز طریقے پر خواہش پوری کرنا سخت گناہ ہے، اس سے دنیا وآخرت دونوں جگہ خسارہ اور رسوائی ہوتی ہے، شادی میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے، شرعی طریقے پر نکاح کی وجہ سے اللہ تعالیٰ حالات بھی درست فرمادیتے ہیں، مروجہ اسراف وفضول خرچی اور رسوم ورواج سے احتراز کرتے ہوئے نکاح کرنا اسلام میں بہت آسان ہے، ہم لوگوں نے اس کو خود سے مشکل بنادیا ہے، جب تک نکاح نہ ہو، تو وقفہ وقفہ سے نفلی روزے رکھنے چاہیئں، اس سے گناہوں سے بچنا آسان ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند