• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 162730

    عنوان: مسجد کی ٹنکی میں پانی بھرنے کے لیے یا لائٹ کے لیے چوری کی لائٹ لینا؟

    سوال: مسجد میں اپنا کنواں، بجلی اور پانی کا موٹر ہوتے ہوئے بھی مسجد کمیٹی کے ذریعہ سرکاری بورنگ سے بلا اجازت وضو وغیرہ کے لئے پانی اور لائٹ کا استعمال کرنا اور مسجد کی ٹنکی بھرنا اور اسی پانی سے وضو کرنا شرعی اعتبار سے صحیح ہے یا غلط؟

    جواب نمبر: 162730

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1081-919/B=11/1439

    مسجد کی ٹنکی میں پانی بھرنے کے لیے یا لائٹ کے لیے چوری کی بتی لینا ناجائز ہے ویسے اس وضو سے جو نماز پڑھی گئی ہے بکراہت وضو بھی صحیح ہے اور نماز بھی صحیح ہے۔ چوری سے حکومت کی بتی جلانا یہ ناجائز ہے مسجد کو اپنا میٹر لگوانا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند