• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 162042

    عنوان: کالج کے پرنسپل کی اجازت سے چھٹیاں کرنا

    سوال: میں کالج میں ٹیچر ہوں، سرکار نے پرنسپل کو اجازت دی ہے ماتحت ملازمین کو چھٹیاں دینے کی، تو کیا ان کی اجازت سے جو چھٹیاں ہوتی ہیں ان دنوں کی تنخواہ لے سکتا ہوں کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 162042

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1157-975/sd=10/1439

    اگر سرکاری ضابطے میں اِن چھٹیوں کی بھی تنخواہ لینے کی اجازت ہے ، تو آپ تنخواہ لے سکتے ہیں، تنخواہ کا شرعی حکم باہمی معاہدہ کے مطابق ہوگا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند