• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 161752

    عنوان: اپنے پروڈکٹ پر تصویر لگاکر فروخت کرنا؟

    سوال: ہم مصالحہ اور چائے پتی کا کاروبار شروع کرنے جارہے ہیں، اپنے پروڈکٹ پر مصالحہ اور چائے پتی کی تصویر ہوگی تو کیا یہ جائز ہے ؟ اور اگر اس پر کسی انسان کی تصویر ڈال دیں جس سے ہمارا پروڈکٹ زیادہ فروخت ہو تو کیا یہ بھی جائز ہے ؟ ساتھ ہی اپنے پروڈکٹ کی ٹی وی پر تشہیر کرنا کیسا ہے جس میں انسان ہوں گے ؟

    جواب نمبر: 161752

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1220-1024/L=9/1439

    اپنی مصنوعات پر جاندار (انسان ہو یا جانور) کی تصویر لگانا درست نہیں ،اگر تصویر لگانی ہو تو غیرذی روح (درخت وغیرہ)کی تصویر لگا لی جائے ،اسی طرح ان کی تشہیر ٹی وی پرکرانا بھی جائز نہیں،آپ اپنی مصنوعات کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کریں ان شاء اللہ خود لوگوں میں اس کا چرچا ہوجائے گا ،آپ کو الگ سے تشہیر کی ضرورت نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند