• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 161743

    عنوان: دوائیوں پر کمیشن لینا؟

    سوال: ذیل کے کچھ نکات کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں) (1اگر کوئی ڈاکٹر مریضوں کودوائیں لکھ ک دیتا ہے تو کیا وہ میڈیکل اسٹور والے سے اسکا کمیشن لے سکتا ہے جبکہ اگر وہ کمیشن نہ لے تو بھی میڈیکل اسٹور والے وہ دوائیاں اتنے ہی دام میں فروخت کرتا ہے ؟ کچھ دوائیوں کی کمپنی والے ڈاکٹروں کو)ان کی دوائیں لکھ کر دینے پرکچھ تحائف دیتے ہیں ایسے تحائف لینا جائز ہے ؟ اگر ڈاکٹر کسی مریض کو بڑے اسپتال میں ریفر کرتا ہے تو وہ اسپتال والے اسے کچھ کمیشن دیتے ہیں تو یہ کمیشن لینا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 161743

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1205-1119/L=10/1439

    مریض اگر اس حالت میں ہے کہ اس کا علاج اس ڈاکٹر سے ممکن نہیں تو اس کا یہ اخلاقی فریضہ ہے کہ وہ کسی بڑے اور اچھے ڈاکٹر کی طرف اس کو ریفر کرے اور اس کو اپنا اخلاقی فریضہ سمجھے ،محض بڑے اسپتال میں ریفر کردینے کی وجہ سے اسپتال والوں سے کمیشن کا مطالبہ کرنا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند