• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 160837

    عنوان: دسویں جماعت كی ایس ایس سی چوری كركے انجینئر بننے والے كی ملازمت سے ملنے والی تنخواہ كیسی ہے؟

    سوال: کسی طالب علم نے دسویں ایس ایس سی (10th SSC) جماعت میں چوری کی ہو، پھر اس نے انجینئرنگ کیا اس نے ا س میں چوری نہیں کی، پھر وہ ملازمت پر لگا، تو اس کی تنخواہ کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟

    جواب نمبر: 160837

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1018-873/L=8/1439

    چوری کرنا تو جائز نہ تھا؛لیکن جب اس طالب علم نے انجینیئرنگ میں چوری نہیں کی اور اور جو ملازمت اس کو ملی ہے اس کو بخوبی وہ انجام دے لیتا ہے تو تنخواہ حلال ہوگی ،اس پر حرام یا ناجائز ہونے کا حکم نہ ہوگا۔لأن الأجرة بمقابلة العمل․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند