• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 160508

    عنوان: جائیداد کی خرید و فرخت پر کمیشن لینا

    سوال: سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا کسی کی جائیدادکی خرید و فروخت پر کمیشن لینا جائز ہے ؟ مثال کے طور پر اگر مجھے ایک پلاٹ 100 روپے کا ملتا ہے اور میں آکے پارٹی کو بولتا ہوں کہ آپ کو بلاٹ 110 کا مل جائے گا۔ اس صورت میں جو 10 ورپے میں نے رکھے ہیں کیا وہ میرے لیے جائز ہوں گے یا نہیں؟ اگر جائز ہے تو کیوں اور اگر جائز نہیں ہے تو کیوں۔اسلام کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 160508

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:848-683/B=8/1439

    اگر دلالی کرنے والا کسی جائداد کے فروخت کرانے میں یا خریدوانے میں بھاگ دوڑ اور محنت کرتا ہے تو اسے دلالی (کمیشن) لینا جائز ہے۔ دلالی کو چاہیے کہ پہلے سے اپنا کمیشن متعین کرکے بتادے پھر وہ خریدوانے کے بعد اپنا کمیشن لے سکتا ہے یعنی پہلے جائیداد کی قیمت بتادے پھر اپنا کمیشن الگ سے متعین کرکے بتادے تو اس طرح کمیشن لینا دلال کے لیے صحیح ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند