• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 160291

    عنوان: قرض وصول ہونے كی شرط پر اجرت دینا؟

    سوال: مقروض باوجود قدرت کے قرض ادا نہ کرے تو کیا قرض خواہ شہر کے اوباش قسم کے لوگوں کو قرض وصول کرنے پر مقرر کرسکتا ہے ... اس شرط پر کہ 7ہزار روپے مثلاً وصول کرے گا تو اس میں سے 2ہزار روپے اس کے ہوں گے ..بینوا توجرا...

    جواب نمبر: 160291

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:790-725/M=7/1439

    قرض خواہ شہر کے جن اوباش لوگوں کو قرض وصول کرنے پر مقرر کرنا چاہتا ہے وہ لوگ قرض وصول کرنے کے لیے محنت وعمل بھی کریں گے یا محض اپنے رعب واثر کی بنا پر بلامحنت وصولی کرلیں گے؟ اور دوہزار روپئے محنتانہ اس کی محنت کی بنیاد پر دیئے جائیں گے یا سات ہزار روپئے وصول کرلینے کی شرط پر؟ اور اگر شرط پوری نہ کرسکے تو کیا ہوگا؟ اور اجرت اسی وصول کردہ روپئے سے دی جائے گی یا الگ رقم سے؟ پوری صورت مسئلہ واضح فرماکر سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند