• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 160235

    عنوان: کیا سونا اور چاندی کے برتن بنانا اور بیچنا جائز ہے ؟

    سوال: کیا سونا اور چاندی کے برتن بنانا اور بیچنا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 160235

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:785-648/B=8/1439

    جس نوعیت کے برتن لوگ عموماً صرف زیب وزینت کے لیے استعمال کرتے ہیں، کھانے پینے کے لیے استعمال نہیں کرتے، ان کا بنانا اور بیچنا بلاکراہت جائز ہے اور جو برتن عام طور پر کھانے پینے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، انھیں بنانے سے احتراز کرنا چاہیے، وأما لغیرہ تجملا بأوان متخذة من ذہب وفضة ․․․ فلا بأس بہ بل فعلہ السلف (الدر مع الرد: ۹/ ۴۹۴کتاب الحظر والإباحة ط: زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند