• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 159916

    عنوان: اپلیکیشن ارسال کرنے اور انسٹال کرنے پر ملنے والے انعام کا حکم

    سوال: مثلا کسی آدمی نے دوسرے کو اپلیکیشن application ارسال کیا اور اس کے نتیجے میں مرسل اور مرسل لہ دونوں کو اس اپلیکیشن application کی جانب سے سو روپے یا دو سو روپے ملتے ہیں تو کیا اس سے کسی بھی قسم کا استفادہ درست ہے یا نہیں ۔براہ مہربانی مفصل جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 159916

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:697-620/N=7/1439

    اگر کوئی شخص کسی دوسرے کو کوئی خاص اپلیکیشن (جیسے: پے، ٹی، ایم ایپ) بھیجے اور وہ دوسرا شخص اس اپلیکیشن کو اپنے موبائل میں انسٹال کرے اور اسے مختلف ضروریات میں استعمال کرنے کے لیے اس میں اپنا اکاوٴنٹ کھولے تو اپلیکیشن کمپنی کی جانب سے اپلیکیشن کے فروغ کے مقصد سے مرسل اور مرسل الیہ دونوں کو بہ طور گفٹ جو سو، دو سو روپے ملتے ہیں، وہ شرعاً جائز ہیں، وہ دونوں وہ رقم اپنی کسی بھی ضرورت میں استعمال کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند