• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 159741

    عنوان: سانپ کو مارنا كیسا ہے؟

    سوال: اکثر ہمارے گھر کے باغیچے میں سانپ پھرتے رہتے ہیں، کیا ہم ان سانپوں کو مارسکتے ہیں ؟ ہمارے پڑوسی ان سانپوں کو مارنے سے منع کرتے ہیں...وہ کہتے ہیں کہ ان کی بدعا تم کو اور تمہارے بچوں کو لگے گی، کیا یہ سچ ہے ؟

    جواب نمبر: 159741

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:718-642/M=6/1439

    ان سانپوں کو مارسکتے ہیں، حدیث میں سانپ، بچوں اور موذی جانوروں کو مارنے کی ہدایت موجود ہے: اقْتُلُوا الحَیَّاتِ، وَاقْتُلُوا ذَا الطُّفْیَتَیْنِ، وَالأَبْتَرَ، فَإِنَّہُمَا یَلْتَمِسَانِ البَصَرَ، وَیُسْقِطَانِ الحُبْلَی․ (ترمذی شریف)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند