• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 159548

    عنوان: ہنڈی کے ذریعے پیسے بھیجنا

    سوال: زیدکاگاڑیوں کی امپورٹ کابزنس ہے جس میں وہ جاپان سے پاکستان گاڑیاں امپوڑٹ کرتاہے اس بزنس میں اسے جاپان پیسے بھیجنے کیلئے ہنڈی کااستعمال کرناپڑتاہے جس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ زیدیہاں پاکستان میں بکرکوپیسے دے کراس سے رسیدلے لیتاہے پھربکراپنے کسی آدمی کے ذریعے جاپان میں مطلوبہ اکاؤنٹ میں پیسے ڈلوادیتاہے اورزیدکی دی ہوئی رقم پھراپنے کسی ذریعے سے (جیسے کسی جانے والے کے ہاتھ)جاپان اس آدمی تک پہنچادیتاہے کیااس طرح ہنڈی کے ذریعے زیدکاجاپان پیسے بھیجناشرعاًجائزہے ؟

    جواب نمبر: 159548

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:746-587/SD=6/1439

    صورت مسئولہ میں زید کا ہنڈی کے ذریعے پیسے جاپان بھیجنا شریعت کی رو سے جائز ہے؛ البتہ اگر اس میں قانوناً ممانعت ہو تو اپنی جان ومال اور عزت کی حفاظت ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند