• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 159328

    عنوان: مسجد کے لیے جمع کی گئی رقم سے تعلیم کی تنخواہ دینا ؟

    سوال: کیا مسجد میں تعلیم جو ہوتی ہے اس کی تنخواہ مسجد کے پیسے سے دی جاسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 159328

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:694-573/sd=6/1439

    مسجد کے لیے جمع کی گئی رقم سے تعلیم کی تنخواہ دینا جائز نہیں ہے ، تنخواہ کے لیے مستقل چندہ کیا جائے ؛ البتہ اگرچندہ دینے والوں کی طرف سے صراحتا اجازت ہو یا غالب گمان یہ ہو کہ مسجد کی رقم سے تعلیم کی تنخواہ دینے میں ان کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا، تو مسجد کی رقم سے تعلیم کی تنخواہ دینے کی گنجائش ہے ، تاہم پھر بھی بہتر یہ ہے کہ مدرسہ اور تعلیم کا نظام الگ رکھا جائے ، ایک دوسرے کے ساتھ خلط نہ کیا جائے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند