• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 159177

    عنوان: ماركیٹنگ ممبر بنانے پر كمیشن لینا

    سوال: ایک کمپنی ہے جو ممبر بنانے کی بات کرتی ہے اور کہتی ہے کہ اگر آپ نے دس ممبر بنائے تو آپ کو ہر ممبر پر 100 روپے ملینگے یعنی دس ممبر پر 1000 روپے اور اگر یہ دس اور دس ممبر بناتے ہے تو اس پر بھی آپ کو نفع ملے گا تو ایسا نفع کمانا جائز ہے ؟ کیا ایسی کمائی حلال ہے ؟ جواب مطلوب ہے ۔

    جواب نمبر: 159177

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 648-527/B=6/1439

    آپ نے ممبر بنانے پر جو بھاگ دوڑ کی ہے، محنت کی ہے، وقت لگایا ہے تو اس کی اجرت لینے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ پھر وہ ممبر دوسرے لوگوں کو ممبر بنائیں تو اس کا معاوضہ پہلے ممبر بنانے والے کو لینا جائز نہیں۔ اس کمپنی میں شرکت نہ کرنے کے بارے میں بہت پہلے یہاں سے تفصیلی فتوی شائع ہوچکا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند