• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 158941

    عنوان: کافر کے یہاں کھانا کھانا کیسا ہے؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! کافر کا کھانا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 158941

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 588-519/M=6/1439

    کافر (غیرمسلم) کے ہاتھ کا پکا ہوا کھانا کھانا جائز ہے بشرطیکہ یہ یقین واطمینان ہونا چاہیے کہ پکوان دیوی، دیوتاوٴں کے نام چڑھایا ہوا نہیں ہے اور اس میں حرام وناپاک چیز شامل نہیں ہے اور ناپاک برتن میں بنا ہوا نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند