• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 158914

    عنوان: نوکری چھپانے کی وجہ سے روزی حرام تو نہیں

    سوال: حضرت، مجھے ایک جگہ نوکری ملی تھی، گھر سے دور تھا لیکن ٹرانسفر کی کوئی صورت نہیں تھی۔ دو سال سے پہلے میں پھر امتحان نہیں دے سکتا تھا۔ دوسرے بورڈ میں گھر کے پاس نوکری تھی، میں نے فریشر (مزید پختگی) کے طور پر فارم بھر دیا۔ دو امتحان اور ایک انٹرویو دینا پڑا۔ کامیاب ہوا نوکری مل گئی۔ لیکن کچھ لوگ کہنے لگے کہ دو سال سے پہلے جانا جائز نہیں۔ کچھ لوگوں نے کہا: بورڈ مختلف ہے جاسکتے ہیں۔ میرے ہیڈماسٹر نے بھی کہا جاسکتے ہیں۔ این او سی (سند) بھی لکھ کر دیا لیکن اس کی ضرورت نہیں پڑی۔ جہاں نوکری ملی وہاں کے بارے بھی ہیڈماسٹر جانتے تھے پر انہوں نے بھی کچھ نہیں کہا۔ نوکری کے کئی سال ہو چکے ہیں پر ہر وقت ڈرتا ہوں کہ نوکری چھپانے کی وجہ سے روزی حرام تو نہیں۔ مجھے کیا کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 158914

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 604-526/sd=6/1439

     اگر دوسری جگہ نوکری حاصل کرنا قانون کے خلاف تھا ، تو ظاہر ہے کہ قانون کی مخالفت شرعابھی درست نہیں ہے اور اگر اس میں جھوٹ بھی بولا گیا، تو شرعا جھوٹ بولنا گناہ ہے ،جس سے استغفار کرنا ضروری ہے ، تاہم اب جب نوکری لگ گئی ہے اوراس میں خلاف شرع کوئی کام متعلق نہیں ہے تو اس کی آمدنی حلال ہے ۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند