• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 158823

    عنوان: ٹیوب كے ذریعہ اولاد حاصل كرنے كی كوشش كرنا كیسا ہے؟

    سوال: شادی کو ۱۵ سال ہوئے ہیں اولاد نہیں ہے کیونکہ شوہر کی منی والی رگ بند ہے ڈاکٹرز ٹیسٹ ٹیوب بے بی کا مشورہ دے رہے ہیں جس میں مرد کا مادہ منویہ اور عورت کا بیضہ ملاکر ٹیوب میں کچھ مدت کے لیے رکھ لیے جاتے ہیں، پھر انجکشن کے ذریعے رحم میں پہنچادیے جاتے ہیں، اگر میاں بیوی کے مادہ منویہ اور بیضے کے استعمال کر کے اولاد کے حصول کی کوشش کی جائے تو کیا یہ اسلام میں جائز طریقہ ہے ۔ مہربانی فرما کر شریعت کی رو سے جواب دیجئے ۔ اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ،آمین۔

    جواب نمبر: 158823

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:763-639/L=6/1439

    صورتِ مسئولہ میں طریقہ تولید کا یہ طریقہ خلافِ فطرت ہونے کے ساتھ ساتھ بالعموم دیگر محظورات پر بھی مشتمل ہوتا ہے ؛اس لیے تولید کا یہ طریقہ اختیار کرنا درست نہیں۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند